🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت سعید بن زید ؓ کی زبانی بھی حضرت عمر ؓ کا ذکر ہے، باب اور حدیث...
حدیث حاشیہ:
حضرت سعید بن زید ؓ کی زبانی بھی حضرت عمر ؓ کا ذکر ہے، باب اور حدیث میں یہ ی مطابقت ہے۔
حضرت سعید سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ کی شہا دت پر اظہار افسوس کر رہے ہیں اور بتلا رہے ہیں کہ یہ حادثہ ایسا زبر دست ہے کہ اس کا اثر اگر احد پہاڑ بھی قبول کرے تو بجاہے إنا للہ وإنا الیه راجعون۔
شہادت حضرت عثمان ؓ واقعی بہت بڑا حادثہ ہے جس سے اسلام میں رخنہ شروع ہوا۔
حضرت عمر ؓ کے اسلام لانے کا واقعہ:
سیر کی کتابوں میں طول کے ساتھ مذکورہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ ابو جہل نے یہ کہا کہ جو کوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سر لائے میں اس کو سو اونٹ انعام دوں گا۔
عمر ؓ تلوار لٹکا کر چلے، راستے میں کسی نے کہا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بعد میں مارنا اپنے بہنوئی سعید بن زید ؓ اور بہن سے تو سمجھ لو، وہ دونوں مسلمان ہوگئے ہیں۔
حضرت عمر ؓ نے اپنی بہن کے گھر پہنچ کر بہنوئی اور بہن دونوں کی مشکیں کسیں، خوب مارا پیٹا اخیر کو ----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- نادم ہوئے، اپنی بہن سے کہنے لگے ذرا مجھ کو وہ کلا م تو سناؤ جو تم میاں بیوی میرے آنے کے وقت پڑھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تم بے وضو ہو، وضو کرو۔
حضرت عمر نے وضو کیا اور مصحف کھول کر پڑھنے لگے۔
اس کا اثر یہ ہوا کہ زبان سے یہ کلمہ پاک نکل پڑا اأشھد أن لا إله إلا اللہ وأشھد أن محمدا رسول اللہ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عمر! مسلمان ہوجا انہوں نے صدق دل سے کلمہپڑھا سارے مسلمانوں نے خوشی سے تکبیر کہی۔
(وحیدی)
حضرت اقبال نے حضرت عمر ؓ کے اسلام قبول کرنے کو یوں بیان کیا ہے نمی دانی کہ سوز قرات تو دگر گوں کردتقدیر عمررا یعنی قرآن پاک کی قرات کے سوز نے جو ان کی بہن فاطمہ ؓ کے لحن سے ظاہر ہورہا تھا حضرت عمر ؓ کی قسمت کو بدل دیا اور وہ اسلام قبول کرنے پر آمادہ ہوگئے۔
افسوس آج وہ قرآ ن پاک ہے قرات کر نے والے بکثرت موجود ہیں مگر وہ سوز مفقود ہے۔
حضرت عمرؓ کے بہنوئی کا نام سعید بن زید بن عمرو بن نفیل ہے، یہ آپ کے چچا زاد بھائی بھی ہوتے تھے۔
تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3867