مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں لفظ براق ضمہ با کے ساتھ ہے اور برق سے مشتق ہے جو بجلی کے...
حدیث حاشیہ:
روایت میں لفظ براق ضمہ با کے ساتھ ہے اور برق سے مشتق ہے جو بجلی کے معنوں میں ہے وہ ایک خچر یا گھوڑے کی شکل کا جانورہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے لئے لایا گیا تھا جس کی رفتار بجلی سے بھی تیز تھی، اسی لئے اسے براق کہا گیا۔
حضرت جبریل ؑ پہلے آپ کو بیت المقدس میں لے گئے وربطه البراق بالحلقة التي یربط بھا الأنبیاءبباب المسجد (توشیح)
یعنی وہاں براق کو اس مسجد کے دروازے پر اس حلقہ سے باندھا جس سے پہلے انبیاء اپنی سواریوں کو باندھاکرتے تھے۔
پھر وہاں دورکعت نمازاداکی اس کے بعد آسمان کا سفر شروع ہوا۔
روایت میں حضرت موسیٰ ؑ کے رونے کا ذکر ہے، یہ رونا محض پنی امت کے لئے رحمت کے طور پر تھا:
قال العلماءلم یکن بکاءموسیٰ حسدا معاذاللہ فإن الحسد في ذالك العالم منزوع من آحاد المؤمنین فکیف بمن اصطفاہ اللہ تعالیٰ۔
(تو شیح)
یعنی علماء نے کہا ان کا یہ رونا معاذ اللہ حسد کی بنا پر نہیں تھا عالم آخرت میں حسد کا مادہ تو ہر معمولی مؤمن کے دل سے بھی دور کردیا جائے گا لہٰذا یہ کیسے ممکن ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ جیسا برگزیدہ نبی کر ے۔
حضرت موسیٰ نے انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ غلام سے تعبیر کیا جو آپ کی تعظیم کے طور پر تھا وقد یطلق الغلام ویراد به الطري الشاب یعنی کبھی لفظ غلام کا اطلاق طاقتور شہ زور نوجوان مرد پر بھی کیا جاتا ہے اور یہاں یہی مراد ہے لمعات، حضرت شیخ ملا علی قاری ؒ نے فرمایا کہ ھذ الترتیب الذي وقع في ھذ االحدیث ھو أصح الروایات و أرجحھا یعنی انبیاءکرام کی ملاقات جس ترتیب کے ساتھ اس روایت میں مذکور ہوئی ہے یہی زیادہ صحیح ہے اور اسی کو توجیح حاصل ہے۔
ترتیب کو مکرر شائقین حدیث یاد فرمالیں کہ پہلے آسمان پر حضرت آدم ؑ سے ملاقات ہوئی، دوسرے آسمان پر حضرت یحییٰ اور عیسیٰ ؑ سے ملاقت ہوئی، تیسرے پر حضرت یوسف ؑ سے ملاقات ہوئی، چوتھے پر حضرت ادریس ؑ سے پانچویں پر حضرت ہارون ؑ سے چھٹے پر حضرت موسیٰ ؑ سے ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم ؑ سے شرف ملاقات حاصل ہوا۔
روایت میں لفظ سدرة المنتهیٰ مذکور ہواہے۔
لفظ سدرۃ بیری کے درخت کو کہتےہیں وسمیت بھا لأن علم الملائکة ینتهي إلیھاولم یتجاوز ھا أحد إلارسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم وحکي عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنه أنھا سمیت بذالك لکون ینتهي إلیھا ما یھبط من فوقھا ومایصعدھا من تحتھا۔
(مرقات)
یعنی اس کا یہ نام اس لئے ہوا کہ فرشتوں کی معلومات اس پر ختم ہوجاتی ہیں اور اس جگہ سے آگے کسی کاگزر نہیں ہوسکا ہے یہ شرف صرف سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہواکہ آپ اس سے بھی آگے گزر گئے حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ اس کایہ نام اس لئے رکھا گیا کہ اوپر سے نیچے آنے والی اور نیچے سے اوپر جانے والی ہر چیز کی انتہا یہاں ختم ہوجاتی ہے۔
روایت میں لفظ بیت المعمور آیا ہے، جو کعبہ مکرمہ کے مقابل ساتوآسمان پر آسمان والوں کا قبلہ ہے اور جیسی زمین پر کعبہ شریف کی حرمت ہے۔
ایسے ہی آسمانوں پر بیت المعمور کی حرمت ہے۔
لفظ فطرت سے مراد اسلام اور اس پر استقامت ہے۔
آپ کے سامنے نہروں کا ذکر آیا۔
وفي شرح مسلم قال ابن مقاتل الباطنان ھو السلسبیل والکوثر والظاهر أن النیل والفرات یخرجان من أصلھا ثم یسیران حیث أراد اللہ تعالیٰ ثم یخرجان من الأرض ویسیران فیھا وھذا لایمنعه شرع ولاعقل وھو ظاهر الحدیث فوجب المصیر إلیه۔
(مرقات)
یعنی دو باطنی نہروں سے مراد سلسبیل اور کوثر ہیں اور دو ظاہری نہروں سے مراد نیل وفرات ہیں جو اس کی جڑسے نکلتی ہیں پھر اللہ تعالیٰ جہا ں چاہتا ہے وہاں وہاں وہ پھیلتی ہیں پھر نیل وفرات زمین پر ظاہر ہوکر چلتی ہیں۔
یہ نہ عقل کے خلاف ہے نہ شرع کے اور حدیث کا ظاہر مفہوم یہی ہے جس کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔
نماز کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بمشورہ حضرت موسیٰ ؑ بار بار مراجعت تخفیف کے لئے تھی۔
اللہ پاک نے شروع میں پچاس وقت کی نماز وں کا حکم فرمایا، مگر اس باربار درخواست پر اللہ نے رحم فرما کر صرف پانچ وقت کی نمازوں کو رکھا مگر ثواب کے لئے وہی پچاس کا حکم قائم رہا اس لئے کہ امت محمدیہ کی خصوصیات میں سے ہے کہ اس کو ایک نیکی کرنے پر دس نیکیوں کا ثواب ملتاہے۔
واقعہ معراج کے بہت سے اسرار وحکم ہیں جن کو حجۃ الہند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے اپنی مشہورکتاب ”حجة اللہ البالغة“ میں بڑی تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
اہل علم کو ان کامطالعہ ضروری ہے اس مختصر میں اس تطویل کی گنجائش نہیں ہے۔
اللہ پاک قیامت کے دن مجھ حقیر فقیر از سر تا پا گنہگار خادم مترجم کو اورجملہ قدر دانان کلام حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دیدار سے مشرف فرماکر اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے لواء حمد کے نیچے جمع فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3887