🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حجاز چونکہ گرم ملک ہے اس لئے وہاں قدرتی طور پر لڑکے اور لڑکیاں بہت کم عمر...
حدیث حاشیہ:
حجاز چونکہ گرم ملک ہے اس لئے وہاں قدرتی طور پر لڑکے اور لڑکیاں بہت کم عمر میں بالغ ہوجاتی ہیں، اس لئے حضرت عائشہ ؓ کی رخصتی کے وقت صرف نوسال کی عمر تعجب خیز نہیں ہے۔
امام احمد کی روایت میں یو ں ہے کہ میں گھر کے اندر گئی تو دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک چارپائی پر بیٹھے ہوئے ہیں آپ کے پاس انصار کے کئی مرد اور عورتیں ہیں ان عورتوں نے مجھ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بیٹھا دیا اور کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کی بیوی ہیں، اللہ مبارک کرے۔
پھر وہ سب مکا ن سے چلی گئیں۔
یہ ملاپ شوال 2ھ میں ہوا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3894