🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن جوزی ؒ نے کہا جب دنیا میں آبادی زیادہ ہوگئی تو حضرت آدم کے وقت سے...
حدیث حاشیہ:
ابن جوزی ؒ نے کہا جب دنیا میں آبادی زیادہ ہوگئی تو حضرت آدم کے وقت سے تاریخ کا شمار ہونے لگا اب آدم سے لے کر طوفان نوح تک ایک تاریخ ہے اور طوفان نوح سے حضرت ابراہیم ؑ کے آگ میں ڈالے جانے تک دوسری اور اس وقت سے حضرت یوسف ؑ تک تیسری۔
وہاں سے حضرت موسیٰ ؑ کی مصر سے روانہ ہونے تک چوتھی۔
وہاں سے حضرت داؤد ؑ تک پانچویں۔
وہاں سے حضرت سلیمان ؑ تک چھٹی اور وہاں سے حضرت عیسیٰ ؑ تک ساتویں ہے اور مسلمانوں کی تاریخ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے شروع ہوتی ہے گو ہجرت ربیع الاول میں ہوئی تھی مگر سال کا آغاز محرم سے رکھا۔
یہودی بیت المقدس کی ویرانی سے اور نصاریٰ حضرت مسیح ؑ کے اٹھ جانے سے تاریخ کا حساب کرتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3934