مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حجۃ الوداع میں حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ بیمار ہو گئے اور بیماری شدت پکڑ گئی...
حدیث حاشیہ:
حجۃ الوداع میں حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ بیمار ہو گئے اور بیماری شدت پکڑ گئی تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زندگی سے مایوس ہو کر اپنے ترکہ کے بارے میں مسائل معلوم کئے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مسائل سمجھائے اور ساتھ ہی تسلی دلائی کہ ابھی تم عرصہ تک زندہ رہو گے اور ایسا ہی ہوا کہ حضرت سعد ؓ بعد میں چالیس سال زندہ رہے عراق فتح کیا اور بہت سے لوگ ان کے ہاتھ پر مسلمان ہو ئے ان کے بہت سے لڑکے بھی پیداہوئے۔
حدیث پر غور کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام مسلمانوں کو تنگ دست مفلس قلاش بننے کی بجائے زیادہ سے زیادہ حلال طور پر کما کر دولت مند بننے کی تعلیم دیتا ہے اور بزور رغبت دلاتا ہے کہ وہ اپنے اہل وعیال کو غربت تنگ دستی کی حالت میں چھوڑ کر انتقال نہ کریں یعنی پہلے سے ہی محنت و مشقت کرکے افلاس کا مقابلہ کریں۔
ضرور ایسی ترقی کریں کہ مرنے کے بعد ان کی اولاد تنگ دستی محتا جگی افلاس کی شکار نہ ہو۔
اسی لئے حضرت امام سعید بن مسیب مشہور محدث فرماتے ہیں:
لا خیر في من لا یرید جمع المال من حله یکف به وجھه عن الناس ویصل به رحمه ویعطي منه حقه۔
ایسے شخص میں کوئی خوبی نہیں ہے جو حلال طریقہ سے مال جمع نہ کرے جس کے ذریعہ لوگوں سے اپنی آبرو کی حفاظت کرے اور خویش واقارب کی خبر گیری کرے اور اس کا حق ادا کرے۔
حضرت امام سبیعی کا قول ہے کانوا یرون السعة عونا علی الدین بزرگان دین خوش حالی کو دین کے لئے مدد گار خیال کرتے تھے۔
امام سفیان ثوری ؒ فرماتے ہیں:
المال في زماننا ھذاسلاح المومنین مال ہمارے زمانہ میں مومن کا ہھتیار ہے (از منہاج القاصدین، ص: 199)
قرآن مجید میں زکوٰۃ کا بار بار ذکر ہی یہ چاہتا ہے کہ ہر مسلمان مال دار ہو جو سالانہ زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ ادا کر سکے۔
ہاں مال اگر حرام طریقہ سے جمع کیا جائے یا انسان کو اسلام اور ایمان سے غافل کر دے تو ایسا مال خدا کی طرف سے موجب لعنت ہے۔
وفقنا اللہ لما یحب ویرضی (آمین)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3936