🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوایہ تھا کے بدر کے دن آنحضرت ﷺ قریش کے ایک قافلہ کی خبرسن کر مدینہ سے...
حدیث حاشیہ:
ہوایہ تھا کے بدر کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے ایک قافلہ کی خبرسن کر مدینہ سے نکلے تھے۔
وہاں قافلہ تونکل گیا فوج سے لڑائی ٹھن گئی، جس میں خود کفار مکہ جارح کی حیثیت سے تیار ہوکر آئے تھے۔
اس نازک مرحلہ پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جملہ صحابہ سے جنگ کے متعلق نظریہ معلوم فرمایا۔
اس وقت جملہ مہاجرین وانصار نے آپ کو تسلی دی اوراپنی آمادگی کا اظہار کیا۔
انصارنے تو یہاں تک کہہ دیا کہ آپ اگر برک الغماد نامی دور دراز جگہ تک ہم کو جنگ کے لیے لے جائیں گے تو بھی ہم آپ کے ساتھ چلنے اور جان ودل سے لڑنے کو حاضر ہیں۔
اس پر آپ بے حد مسرور ہوئے۔
صلی اللہ علیہ وسلم
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3952