🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ کہ بدر کے دن کافروں کی طرف سے یہ تین شخص میدان میں نکلے تھے...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ کہ بدر کے دن کافروں کی طرف سے یہ تین شخص میدان میں نکلے تھے اور کہنے لگے اے محمد! ہم سے لڑنے کے لئے لوگوں کو بھیجو۔
ادھر سے انصار مقابلہ کو گئے تو کہنے لگے ہم تم سے لڑنا نہیں چاہتے۔
ہم تو اپنے برادری والوں سے یعنی قریش والوں سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے حمزہ! اٹھو، اے علی! اے عبیدہ! اٹھو، حضرت حمزہ شیبہ کے مقابلہ پر اور علی ولید کے مقابلہ پر کھڑے ہوئے۔
حمزہ نے شیبہ کو علی نے ولید کو مارلیا اور عبیدہ اور عتبہ دونوں ایک دوسرے پر وار کررہے تھے کہ حضرت علی ؓ نے جاکر عتبہ کو ختم کیا اور عبیدہ کو اٹھا لائے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3965