🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جنبی مرد کو غسل کیے بغیر قرآن پاک...
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جنبی مرد کو غسل کیے بغیر قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرنی چاہیے، یعنی قرآن کی نیت سے ایک آیت بھی نہیں پڑھنی چاہیے۔
➋ امام ابویعلیٰ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے پہلے وضو کیا اور پھر بعد میں قرآن مجید پڑھا اور فرمایا: ”جس کسی کو جنابت لاحق نہ ہو اس کے لیے مناسب طریقہ یہی ہے (کہ وضو کر کے تلاوت قرآن مجید کرے۔) اور جنبی نہ پڑھے اگرچہ ایک ہی آیت کیوں نہ ہو۔“ [مسند أبى يعليٰ، بتحقيق الشيخ الأثري: 208/1]
➌ جو علماء، جنابت اور حیض کی حالت میں بھی تلاوت قرآن سمیت اللہ کا ذکر کرنے کی اجازت دیتے ہیں، ان کے نزدیک یہ حدیث درجہ صحت کو نہیں پہنچتی۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 102