🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جو لوگ اس واقعہ سے سماع موتی ثابت کرتے ہیں، وہ سراسر غلطی پر ہیں کیونکہ یہ...
حدیث حاشیہ:
جو لوگ اس واقعہ سے سماع موتی ثابت کرتے ہیں، وہ سراسر غلطی پر ہیں کیونکہ یہ سنانا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ تھا، دوسری آیت میں صاف موجود ہے:
﴿وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ﴾ یعنی تم قبر والوں کو سنانے سے قاصرہو۔
مرنے کے بعد جملہ تعلقات دنیاوی ٹوٹنے کے ساتھ دنیاوی زندگی کے لوازمات بھی ختم ہوجاتے ہیں سننا بھی اسی میں شامل ہے اگر مردے سنتے ہوں تو ان پر مردگی کا حکم لگانا ہی غلط ٹھہر تا ہے بہرحال عقل ونقل سے وہی صحیح اور حق ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے جملہ حواس دنیاوی ختم ہوجاتے ہیں نیک مردوں کو اللہ تعالی عالم برزخ میں کچھ سنا دے یہ بالکل علیحدہ چیز ہے اس سے سماع موتی کا کوئی تعلق نہیں ہے
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3976