🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اگرچہ فرشتے اور جنگوں میں بھی اترے تھے مگر بدر میں فرشتوں نے لڑائی کی۔ بیہقی نے...
حدیث حاشیہ:
اگرچہ فرشتے اور جنگوں میں بھی اترے تھے مگر بدر میں فرشتوں نے لڑائی کی۔
بیہقی نے روایت کی ہے کہ فرشتوں کی مار پہچانی جاتی تھی۔
گردن پر چوٹ اور پوروں پر آگ کا سا داغ۔
اسحاق کی سند میں ہے جبیر بن مطعم ؓسے کہ بدر کے دن میں نے کافروں کی شکست سے پہلے آ سمان سے کالی کالی چیونٹیاں اترتی دیکھیں۔
یہ فرشتے تھے جن کے اترنے کے بعد فوراً کافروں کو شکست ہوئی۔
ایک روایت میں ہے کہ ایک مسلمان بدر کے دن ایک کافر کو مارنے جا رہا تھا اتنے میں آسمان سے ایک کوڑے کی آ واز سنی۔
کوئی کہہ رہا تھا اے حیزوم! آگے بڑھ، پھر وہ کافر مر کر گر پڑا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3992