🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: تکبیریں تو سب ہی جنازوں پر کہی جاتی ہیں مگر حضرت علی ؓ نے ان کے جنازے...
حدیث حاشیہ:
تکبیریں تو سب ہی جنازوں پر کہی جاتی ہیں مگر حضرت علی ؓ نے ان کے جنازے پر زیادہ تکبیریں کہیں یعنی پانچ یا چھ جیسا کہ دوسری روایتوں میں ہے۔
گویا حضرت علیؓ نے زیادہ تکبیریں کہنے کی وجہ بیان کی کہ وہ بدری تھے۔
ان کو خاص درجہ حاصل تھا۔
اگرچہ جنازے پر5,6,7 تک تکبیریں کہی جاتی ہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل چار تکبیروں کا ہے اس لیے اب ان ہی پر اجماع امت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4004