مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: عبداللہ بن عامر بن ربیعہ گو بنی عدی میں سے نہ تھے مگر ان کے حلیف تھے...
حدیث حاشیہ:
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ گو بنی عدی میں سے نہ تھے مگر ان کے حلیف تھے اس لیے ان کو بنی عدی کہہ دیا۔
بعض نسخوں میں بنی عدی کے بدلے بنی عامربن ربیعہ ہے۔
جو صحابی مشہور ہیں انکے سب بیٹوں میں عبد اللہ بڑے تھے۔
کہتے ہیں کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں پیدا ہوچکے تھے۔
عجلی نے انکو ثقہ کہا ہے۔
حدیث میں بدری بزرگوں کا ذکر ہے یہی باب سے وجہ مناسبت ہے۔
حضرت قدامہ بن مظعون ؓ جو روایت میں مذکور ہیں عہد فاروقی میں بحرین کے حاکم تھے مگر بعد میں حضرت عمر ؓ نے ان کو معزول فرماکر حضرت عثمان بن ابی العاص ؓ کو بحرین کا عامل بنا دیا تھا۔
حضرت قدامہ ؓ کی یہ شکایت آپ نے سنی تھی کہ وہ نشہ آور چیز استعمال کرتے ہیں۔
یہ جرم ثابت ہونے پر حضرت عمر ؓ نے ان پر حد قائم کی اور ان کو معزول کردیا۔
پھر ایسا اتفاق ہوا کہ سفرحج میں حضرت قدامہ حضرت عمر ؓ کے ساتھ ہوگئے۔
ایک شب یہ سوکر عجلت میں اٹھے اور فرمایا کہ فوراً میرے پاس قدامہ کو حاضر کرو۔
میرے پاس خواب میں ابھی آنے والا آیا اور کہہ گیا ہے کہ میں قدامہ ؓ سے صلح کرلوں۔
آپ اور وہ اسلامی بھائی بھائی ہیں۔
چنانچہ حضرت عمر ؓ نے ان سے صلح صفائی کرلی اور وہ پہلی خلش دل سے نکال دی۔
(قسطلانی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4011