مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عباس بن عبدالمطلب ؓرسول اللہ ﷺ کے محترم چچا قبول اسلام سے پہلے بدر کی لڑائی...
حدیث حاشیہ:
حضرت عباس بن عبدالمطلب ؓرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محترم چچا قبول اسلام سے پہلے بدر کی لڑائی میں قید ہوکر آئے تھے وہ انصار کے بھانجے اس رشتہ سے ہوئے کہ ان کی دادی یعنی حضرت عبد المطلب کی والدہ ماجدہ بنو نجار کے قبیلے میں سے تھیں۔
اسی رشتہ کی بناپر انصار نے ان کا فدیہ معاف کرنا چاہا۔
مگر بہت سے مصالح کی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں بلکہ ان کا فدیہ پورے طور پر وصول کرو۔
آپ نے ان سے یعنی عباس ؓ سے یہ بھی فرمایا تھا کہ آپ نہ صرف اپنا بلکہ اپنے دونوں بھتیجوں عقیل اور نوفل اور اپنے حلیف عتبہ بن عمرو کا فدیہ بھی اداکریں کیونکہ آپ مالدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تو مسلمان ہوں مگر مکہ کے مشرک زبردستی مجھ کو پکڑ لائے ہیں۔
آپ نے فرمایا اللہ بہتر جانتا ہے اگر ایسا ہوا ہے تو اللہ تعالی آپ کے اس نقصان کی تلافی کردے گا۔
ظاہر میں تو آپ ان مکہ والوں کے ساتھ ہو کر مسلمانوں سے لڑنے آئے۔
کہتے ہیں حضرت عباس ؓ کو کعب بن عمرو انصاری ؓ نے پکڑا اور زور سے مشکیں کس دیں۔
وہ اس تکلیف سے ہائے ہائے کرتے رہے۔
ان کی آواز سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رات نیند نہیں آئی۔
آخر صحابہ ؓ نے ان کی مشکیں ڈھیلی کردیں۔
تب آپ آرام سے سوئے صبح کو انصار نے آپ کو مزید خوش کرنے کے لیے ان کا فدیہ بھی معاف کرنا چاہا اور کہا کہ ہم خود اپنے پاس سے ان کا فدیہ ادا کردیں گے لیکن یہ انصاف کے خلاف تھا اس لیے آپ نے منظور نہیں فرمایا۔
اس حدیث سے باب کی مناسبت یہ ہے کہ اس میں کئی انصاری آدمیوں کا جنگ بدر میں شریک ہونا مذکور ہے۔
ان کے نام مذکور نہیں ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4018