🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: معلوم ہوا بدری صحابہ غیر بدری سے افضل ہیں۔ حضرت عمر ؓ نے مہاجرین کے لیے سال...
حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا بدری صحابہ غیر بدری سے افضل ہیں۔
حضرت عمر ؓ نے مہاجرین کے لیے سال میں دس ہزار اور انصار کے لیے سال میں آٹھ ہزار اور ازواج مطہرات کے لیے سال میں24ہزار مقرر کئے تھے۔
یہ صحیح اسلامی خلافت راشدہ کی برکت تھی اور ان کے بیت المال کا صحیح ترین مصرف تھا۔
صد افسوس کہ یہ برکت عروج اسلام کے ساتھ خاص ہوکر رہ گئیں۔
آج دور تنزل میں یہ سب خواب و خیال کی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔
کچھ اسلامی تنظیمیں بیت المال کا نام لے کر کھڑی ہوتی ہیں۔
یہ تنظیمیں اگر صحیح طور پر قائم ہوں بہر حال اچھی ہیں مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4022