مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جب حضرت جبیر بن مطعم ؓ بدری قیدیوں میں قید ہوکر آئے اور مسجد نبوی کے قریب...
حدیث حاشیہ:
جب حضرت جبیر بن مطعم ؓ بدری قیدیوں میں قید ہوکر آئے اور مسجد نبوی کے قریب مقید ہوئے تو انہوں نے مغرب کی نماز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سورۃ والطور کی قراءت سنی اور وہ بعد میں اس سے متاثر ہوتے ہوئے مسلمان ہوگئے۔
اسی سے حدیث کی مناسبت باب سے نکل آئی۔
مطعم بن عدی ؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کچھ احسان کیا تھا۔
جب آپ طائف سے لوٹے تو ان کی پناہ میں داخل ہوگئے تھے۔
مطعم ؓ نے آپ کی حفاظت کے لیے اپنے چار بیٹوں کو مسلح کرکے کعبے کے چاروں کونوں پر کھڑاکردیا تھا۔
قریش یہ منظر دیکھ کر ڈر گئے اور کہنے لگے کہ ہم مطعم کی پناہ نہیں تو ڑسکتے۔
بعضوں نے کہا کہ مطعم ؓ نے وہ عہد نامہ ختم کرایا تھا۔
جو قریش نے بنو ہاشم اور بنو مطلب کے خلاف کیا تھا۔
حضرت عثمان ؓ کی شہادت کا واقعہ اسلام میں فساد ہے۔
جو جمعہ کے دن آٹھویں ذی الحجہ کو برپا ہوا۔
جس کے متعلق حضرت سعید بن مسیب کا قول بقول علامہ داؤدی صریح غلط ہے اس فساد کے بعد بھی بہت سے بدری صحابہ زندہ تھے۔
بعضوں نے کہا پہلے فساد سے ان کی مراد حضرت حسین ؓ کی شہادت ہے اور دوسرے سے حرہ کا فساد جس میں یزید کی فوج نے مدینہ پر حملہ کیا تھا۔
تیسرے فساد سے ازارقہ کا فساد مراد ہے۔
جو عراق میں ہوا تھا۔
بعضوں نے یوں جواب دیا ہے کہ سعید بن مسیب کا مطلب یہ ہے کہ پہلے فساد یعنی قتل عثمان ؓ سے لے کر دوسرے فساد حرہ تک کوئی بدری صحابی باقی نہیں رہا تھا۔
یہ صحیح ہے کیوں کہ بدریوں کے آخر میں سعد بن ابی وقاص ؓ کا انتقال ہوا ہے وہ بھی حرہ کے واقعہ سے پہلے ہی گزرچکے تھے۔
تیسرے فساد سے بعض لوگوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کی شہادت مرادلی ہے۔
آخری عبارت کا مطلب یہ ہے کہ اس فتنے نے تو صحابہ کا وجود بالکل ختم کردیا جس کے بعد کوئی صحابی دنیا میں باقی نہیں رہا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4024