مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کعب بن اشرف کا کام تمام کرنے والے گروہ کے سردار حضرت محمد بن مسلمہ ؓ تھے۔...
حدیث حاشیہ:
کعب بن اشرف کا کام تمام کرنے والے گروہ کے سردار حضرت محمد بن مسلمہ ؓ تھے۔
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ تو کرلیا مگر کئی دن تک متفکر رہے۔
پھر ابو نائلہ کے پاس آئے جو کعب کارضاعی بھائی تھا اور عباد بن بشر اور حارث بن اوس۔
ابو عبس بن جبر کو بھی مشورہ میں شریک کیا اور یہ سب مل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا کہ ہم کو اجازت دیجئے کہ ہم جو مناسب سمجھیں کعب سے ویسی باتیں کریں۔
آپ نے ان کو بطور مصلحت اجازت مرحمت فرمائی اور رات کے وقت جب یہ لوگ مدینہ سے چلے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بقیع تک ان کے ساتھ آئے۔
چاندنی رات تھی۔
آپ نے فرمایا جاؤ اللہ تمہاری مدد کرے۔
کعب بن اشرف مدینہ کا بہت بڑا متعصب یہودی تھا اور بڑا مال دار آدمی تھا۔
اسلام سے اسے سخت نفرت اور عداوت تھی۔
قریش کو مسلمانوں کے مقابلہ کے لیے ابھارتا تھا اور ہمیشہ اس ٹوہ میں لگا رہتا تھا کہ کسی نہ کسی طرح دھوکے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرا دے۔
فتح الباری میں ایک دعوت کا ذکر ہے جس میں اس ظالم نے اس غرض فاسد کے تحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مدعو کیا تھا مگر حضرت جبرئیل ؑ، نے اس کی نیت بد سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کردیا اور آپ بال بال بچ گئے۔
اس کی ان جملہ حرکات بد کو دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ختم کرنے کے لیے صحابہ کے سامنے اپنا خیال ظاہر فرمایا جس پر محمد بن مسلمہ انصاری ؓ نے آمادگی کا اظہار کیا۔
کعب بن اشرف محمد بن مسلمہ کا ماموں بھی ہوتا تھا۔
مگر اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا رشتہ دنیاوی سب رشتوں سے بلند وبالا تھا۔
بہر حل اللہ تعالی نے اس ظالم کو بایں طور ختم کرایا جس سے فتنوں کا دروازہ بند ہوکر امن قائم ہوگیا اور بہت سے لوگ جنگ کی صورت پیش آنے اور قتل ہونے سے بچ گئے۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں:
وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ مِنْ طَرِيقِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ بن مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ كَعْبَ بْنَ الْأَشْرَفِ كَانَ شَاعِرًا وَكَانَ يَهْجُو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُحَرِّضُ عَلَيْهِ كُفَّارَ قُرَيْشٌ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَأَهْلُهَا أَخْلَاطٌ فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتِصْلَاحَهُمْ وَكَانَ الْيَهُودُ وَالْمُشْرِكُونَ يُؤْذُونَ الْمُسْلِمِينَ أَشَدَّ الْأَذَى فَأَمَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ وَالْمُسْلِمِينَ بِالصَّبْرِ فَلَمَّا أَبَى كَعْبٌ أَنْ يَنْزِعَ عَنْ أَذَاهُ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ أَنْ يَبْعَثَ رهطا ليقتلوه وَذكر بن سَعْدٍ أَنَّ قَتْلَهُ كَانَ فِي رَبِيعٍ الْأَوَّلِ مِنَ السَّنَةِ الثَّالِثَةِ(فتح الباري)
خلاصہ یہ کہ کعب بن اشرف شاعر تھا جو شعروں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کرتا اور کفار قریش کو آپ کے اوپر حملہ کرنے کی ترغیب دلاتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے وہاں کے باشندے آپس میں خلط ملط تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اصلاح وسدھار کا بیڑا اٹھایا۔
یہودی اور مشرکین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت ترین ایذائیں پہنچانے کے درپے رہتے۔
پس اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو صبر کا حکم فرمایا۔
جب کعب بن اشرف کی شرارتیں حدسے زیاد ہ بڑھنے لگیں اور ایذا رسانی سے باز نہ آیا تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن معاذ ؓ کو حکم فرمایا کہ ایک جماعت کو بھیجیں جو اس کا خاتمہ کرے۔
ابن سعد نے کہا کہ کعب بن اشرف کا قتل3ھ میں ہوا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4037