🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: سائب بن یزید کا بیان ان کی اپنی مصاحبت تک ہے ورنہ کتب احادیث میں ان حضرات...
حدیث حاشیہ:
سائب بن یزید کا بیان ان کی اپنی مصاحبت تک ہے ورنہ کتب احادیث میں ان حضرات سے بھی بہت سی احادیث مروی ہیں۔
یہ ضرور ہے کہ جملہ صحابی کرام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث بیان کرنے میں کمال احتیا ط برتتے تھے۔
اس خوف سے کہ کہیں غلط بیانی کے مرتکب ہو کر زندہ دوزخی نہ بن جائیں کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا جو شخص میرا نام لے کر ایسی حدیث بیان کرے جو میں نے نہ کہی ہو وہ زندہ دوزخی ہے۔
پس اس سے منکرین حدیث کا استدلال باطل ہے۔
روایت میں غزوئہ احد کا ذکر ہے۔
باب سے یہی وجہ مطابقت ہے۔
قرآن مجید کے بعد صحیح مرفوع مستند حدیث کا تسلیم کرنا ہر مسلمان کے لیے فرض ہے جو شخص صحیح حدیث کا انکار کرے وہ قرآن ہی کا انکار ی ہے اور یہ کسی مسلمان کا شیوہ نہیں ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4062