مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت سیدنا عثمان ؓ پر یہ اعتراضات کرنے والا کوئی خارجی تھا جو واقعات کی ظاہری سطح...
حدیث حاشیہ:
حضرت سیدنا عثمان ؓ پر یہ اعتراضات کرنے والا کوئی خارجی تھا جو واقعات کی ظاہری سطح کو بیان کر کے ان کی برائی کرنا چاہتا تھا مگر جسے اللہ عزت عطا کرے اس کی برائی کرنے والا خود براہے (رضي اللہ عنه وأرضاہ)
غزوئہ احد کے موقع پر عام مسلمانوں میں کفار کے اچانک حملہ کی وجہ سے گھبرہٹ پھیل گئی تھی۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ پر کھڑے ہوئے تھے اور دو ایک صحابہ کے ساتھ کفار کے تمام حملوں کا انتہائی پا مردی سے مقابلہ کر رہے تھے۔
تھوڑی دیر کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو آواز دی اور پھر تمام صحابہ جمع ہوگئے۔
اللہ تعالی نے صحابہ کی اس غلطی کو معاف کردیا اور اپنی معافی کاخود قرآن مجید میں اعلان کیا۔
اکثر صحابہ منتشر ہو گئے تھے اور انہیں میں عثمان ؓ بھی تھے۔
مسلمانوں کو اس غزوہ میں اگرچہ نقصان بہت اٹھانا پڑا لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ مسلمانوں نے غزوئہ احد میں شکست کھائی۔
کیونکہ نہ مسلمانوں نے ہتھیار ڈالے اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان جنگ چھوڑا تھا۔
فوج یعنی صحابہ ؓ میں اگر تھوڑی دیر کے لیے انتشار پیدا ہوگیا تھا لیکن پھر یہ سب حضرات بھی جلد ہی میدان میں آگئے۔
یہ بھی نہیں ہوا کہ صحابہ ؓ نے میدان چھوڑدیا ہو بلکہ غیر متوقع صورت حال سے گھبراہٹ اور صفوں میں انتشار پیدا ہو گیا تھا۔
جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکارا تو وہ فوراً سنبھل گئے اور پھر آکر آپ کے چاروں طرف جمع ہوگئے اور آخر میں کفار کو فرار کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
عظیم نقصانات کے باوجود آخری فتح مسلمانوں کو ہی نصیب ہوئی۔
احادیث بالا میں یہی مضامین بیان میں آرہے ہیں۔
حضرت عثمان ؓ کے متعلق سوالات کرنے والا مخالفین میں سے تھا۔
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے اس کے سوالات کو تفصیل کے ساتھ حل فرمادیا۔
مگر جن لوگوں کو کسی سے نا حق بغض ہو تاہے وہ کسی بھی طور مطمئن نہیں ہو سکتے۔
آج تک ایسے کج فہم لوگ موجود ہیں جو حضرت عثمان ؓ پر طعن کرنا ہی اپنے لیے دلیل فضیلت بنائے ہوئے ہیں صحابہ کرام ؓ خصوصاً ًًخلفائے راشدین ہمارے ہر احترام کے مستحق ہیں۔
ان کی بشری لغزشیں سب اللہ کے حوالہ ہیں۔
اللہ تعالی یقینا ان کو معاف کرچکا ہے۔
رضي اللہ عنهم ولعن اللہ من عادھم۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4066