🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان جملہ احادیث میں جنگ احد کا انتہائی خطرناک پہلو دکھلایا گیا ہے۔ وہ یہ کہ رسول...
حدیث حاشیہ:
ان جملہ احادیث میں جنگ احد کا انتہائی خطرناک پہلو دکھلایا گیا ہے۔
وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہوا۔
آپ کے اگلے چار دانت شہید ہوئے جس سے آپ کو انتہائی تکلیف ہوئی۔
یہ حرکت کرنے والا ایک کافر عبداللہ بن قمیہ تھا جس پر قیامت تک خدا کی لعنت نازل ہوتی رہے۔
اس جنگ میں دوسرا حادثہ یہ ہوا کہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے ابی بن خلف مکہ کا مشہور کا فر مارا گیا۔
حالانکہ آپ اپنے دست مبارک سے کسی کو مارنا نہیں چاہتے تھے مگر یہ ابی بن خلف کی انتہائی بد بختی کی دلیل ہے کہ وہ خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے جہنم رسید ہوا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4076