🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جب رسول کریم ﷺ غزوئہ خندق سے کامیابی کے ساتھ واپس ہوئے تو ظہر کے وقت حضرت...
حدیث حاشیہ:
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوئہ خندق سے کامیابی کے ساتھ واپس ہوئے تو ظہر کے وقت حضرت جبریل ؑ تشریف لا کر کہنے لگے کہ اللہ تعالی کا حکم آپ کے لیے یہ ہے کہ آپ فوراًبنو قریظہ کی طرف چلیں۔
آپ نے حضرت بلال ؓ کو پکارنے کے لیے حکم فرمایا کہ من کان سامعا مطیعا فلا یصلین العصر إلا في بني قریظة۔
یعنی جو بھی سننے والا فرمانبردارمسلمان ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ عصرکی نماز بنی قریظہ میں پہنچ کر پڑھے۔
وقال ابن القیم في الھدي ما حصله کل من الفریقین ما جور بقصدہ إلا أن من صلی حاز الفضیلتین امتثال الأمر في الإسراع وامتثال الأمر في المحافظة علی الوقت ولا سیما ما في ھذہ الصلاة بعینها من الحث علی المحافظة علیها وإن من فاته حبط و إنما لم یعنف الذین أخروھا لقیام عذرھم في التمسك بظاهر الأمر اجتھدوا فأخروا لامتثالھم الأمر لکنھم لم یصلوا إلی أن یکون اجتھادھم أصوب من اجتھادالطائفة الأخری الخ وقد استدل به الجمھور علی عدم تأثیم من اجتھد لأنه صلی اللہ علیه وسلم لم یعنف أحدا من الطائفتین فلو کا ن ھناك أثم لعنف من أثم (فتح الباري)
خلاصہ یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کرایا کہ جو بھی مسلمان سننے والا اور فرمانبرداری کرنے والا ہے اس کا فرض ہے کہ نماز عصر بنوقریظہ ہی میں ادا کرے۔
علامہ ابن قیم ؒ نے زاد المعاد میں کہا ہے کہ دونوں فریق اجر وثواب کے حقدار ہوئے۔
مگر جس نے وقت ہونے پر راستہ ہی میں نماز ادا کرلی اس نے دونوں فضیلتوں کو حاصل کر لیا۔
پہلی فضیلت نماز عصر کی اس کے اول وقت میں ادا کرنے کی کیونکہ اس نماز کو اپنے وقت پر ادا کرنے کی خاص تاکید ہے اور یہاں تک ہے کہ جس کی نماز عصر فوت ہو گئی اس کا عمل ضائع ہو گیا۔
اس طرح اس فریق کو اول وقت نماز پڑھنے اور پھر بنو قریظہ پہنچ جانے کا ثواب حاصل ہوا اور دوسرا فریق جس نے نمازعصر میں تاخیر کی اور ظاہر فرما ن رسول پر عمل کیا ان پر کوئی نکتہ چینی نہیں کی گئی کیو نکہ انہوں نے اپنے اجتہاد سے فرمان رسالت پر عمل کرنے کے لیے نماز کو تاخیر سے بنو قریظہ ہی میں جاکر ادا کیا۔
ان کا اجتہاد پہلی جماعت سے زیادہ صواب کے قریب رہا۔
اسی سے جمہور نے استدلال کیا ہے کہ اجتہاد کرنے والا گنہگار نہیں ہے۔
(اگر وہ اجتہاد میں غلطی بھی کر جائے۔
)
اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں قسم کے لوگوں میں سے کسی پر بھی نکتہ چینی نہیں فرمائی۔
اگر ان میں کوئی گنہگار قرار پاتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ضرور اس کو تنبیہ فرماتے۔
راقم الحروف کہتا ہے کہ اس بنا پر یہ اصول قرار پایا کہ المجتھد قد یخطی ویصیب مجتہد سے خطااور ثواب دونوں ہو سکتے ہیں اور خطا پر بھی گنہگار قرار نہیں دیا جا سکتا مگر جب اس کو قرآن و حدیث سے اپنے اجتہادی غلطی کی اطلاع ہو جائے تو اس پر اجتہاد کا ترک کرنا اور کتاب و سنت پر عمل کرنا واجب ہو جاتا ہے اسی لیے مجتہدین امت ائمہ اربعہ ؒ نے واضح لفظوں میں وصیت کر دی ہے کہ ہمارے اجتہادی فتاوی اگر کتاب وسنت سے کسی جگہ ٹکرائیں تو کتاب وسنت کو مقدم رکھو اور ہمارے اجتہادی غلط فتاووں کو چھوڑ دو۔
مگر افسوس ہے کہ ان کے پیرو کاروں نے ان کی اس قیمتی وصیت کو پس پشت ڈال کر ان کی تقلید پر ایسا جمود اختیار کیا کہ آج مذاہب اربعہ ایک الگ الگ دین الگ الگ امت نظر آتے ہیں۔
اس لیے کہا گیا ہے کہ:
دین حق را چار مذہب سا ختند آج جبکہ یہ چودھویں صدی ختم ہونے جارہی ہے مسلمانوں کا فرض ہے کہ ان فرضی گروہ بندیوں کو ختم کر کے کلمہ اور قرآن اور قبلہ پر اتحا د امت قائم کریں ورنہ حالات اس قدر نازک ہیں کہ اس افتراق وانشقاق کے نتیجہ بد میں مسلمان اور بھی زیادہ ہلاک وبرباد ہو جائیں گے۔
وما علینا إلا البلاغ المبین والحمد للہ رب العالمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4119