مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہجرت کے بعد آنحضرت ﷺ نے یہودیوں کے مختلف قبائل اور آس پاس کے دوسرے مشرک عرب...
حدیث حاشیہ:
ہجرت کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے مختلف قبائل اور آس پاس کے دوسرے مشرک عرب قبائل سے صلح کر لی تھی۔
لیکن یہودی برابر اسلام کے خلاف سازشوں میں لگے رہتے تھے۔
درپردہ تو ان کی طرف سے معاہدہ کی خلاف ورزی برابر ہی ہوتی رہتی تھی لیکن غزوئہ خندق کے موقع پر جو انتہائی فیصلہ کن غزوہ تھا اس میں خاص طور سے بنو قریظہ نے بہت کھل کر قریش کا ساتھ دیا اور معاہدہ کی خلافت ورزی کی تھی۔
اس لیے غزوئہ خندق کے فوراً بعد اللہ تعالی کا حکم ہوا کہ مدینہ کو ان سے پاک کرنا ہی ضروری ہے۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
قرآن پاک کی سورۃ حشر اسی واقعہ کے متعلق نازل ہوئی۔
ایک روایت میں ہے کہ سعد بن معاذ ؓ لیٹے ہوئے تھے۔
اتفاق سے ایک بکری آئی اور اس نے ان کے سینہ پر اپنا کھر رکھ دیا جس سے ان کا زخم پھر سے تازہ ہو گیا۔
جو ان کی وفات کا سبب ہوا۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4122