🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: چرواہے کا نام یسار النوبی ؓ تھا جب قبیلے والے مرتد ہو کر اونٹ لے کر بھاگنے...
حدیث حاشیہ:
چرواہے کا نام یسار النوبی ؓ تھا جب قبیلے والے مرتد ہو کر اونٹ لے کر بھاگنے لگے تو اس چرواہے نے مزاحمت کی۔
اس پر انہوں نے اس کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے اور اس کی زبان اور آنکھ میں کانٹے گاڑ دیئے جس سے انہوں نے شہادت پائی۔
رضي اللہ عنه۔
اسی قصاص میں ان ڈاکوؤں کے ساتھ وہ کیا گیا جو روایت میں مذکور ہے۔
یہ ڈاکو ہر دو قبائل عکل اور عرینہ سے تعلق رکھتے تھے۔
حرہ پتھریلا میدان ہے جو مدینہ سے باہر ہے۔
وہ ڈاکو مرض استسقاء کے مریض تھے اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے واسطے یہ نسخہ تجویز فرمایا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4192