🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جنگ خیبر کے لیے اسلامی فوج کی روانگی کا ایک منظر اس روایت میں پیش کیا گیا...
حدیث حاشیہ:
جنگ خیبر کے لیے اسلامی فوج کی روانگی کا ایک منظر اس روایت میں پیش کیا گیا ہے اور باب اور حدیث میں یہی مطابقت ہے۔
یہ بھی ثابت ہوا کہ ذکر الہی کے لیے چیخنے چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
نام نہاد صوفیوں میں ذکر باجہر کا ایک وظیفہ مروج ہے۔
زور زور سے کلمہ کی ضرب لگاتے ہیں۔
اس قدر چیخ کر کہ سننے والوں کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔
اس حدیث سے ان کی بھی مذمت ثابت ہوئی۔
جس جگہ شارع ؑ نے جہر کی اجازت دی ہے وہاں جہر ہی افضل ہے جیسے اذان پنچ وقتہ جہری کے ساتھ مطلوب ہے یا جہری نمازوں میں سورة فاتحہ کے بعد مقتدی اور امام ہر دو کے لیے آمین بالجہر کہنا۔
یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے غرض ہر جگہ تعلیمات محمدی کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4202