🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: طبرانی کی روایت میں ہے کہ جب آپ نے اس کو دوزخی فرمایا لوگوں کو بہت گراں...
حدیث حاشیہ:
طبرانی کی روایت میں ہے کہ جب آپ نے اس کو دوزخی فرمایا لوگوں کو بہت گراں گزرا۔
انہوں نے کہا یا رسول اللہ! جب ایسی محنت اور کوشش کرنے والا دوزخی ہے تو پھر ہمارا حال کیا ہونا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ یہ شخص دوزخی ہے اپنا نفاق چھپاتا ہے۔
معلوم ہوا کہ ظاہری اعمال پر حکم نہیں لگایا جا سکتا۔
جب تک اندرونی حالات کی درستگی نہ ہو۔
اللہ سب کو نفاق سے بچائے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ کا قول جو شبیب عن یونس کے طریق سے روایت کیا گیا ہے اصل یہ ہے کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے تھے جب جنگ خیبر ختم ہو چکی تھی۔
اس لیے شبیب اور معمر کی روایت میں جو خیبر کا لفظ ہے اس میں شبہ رہتا ہے تو امام بخاری ؒ نے شبیب اور ابن مبارک کی روایتوں سے یہ ثابت کیا کہ ان میں بجائے خیبر کے حنین کا لفظ مذکور ہے۔
صحیح بخاری کے بعض نسخوں میں یہاں خیبر کا لفظ مذکور ہے بعض نے کہا وہی صحیح ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4205