🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن قوقل ؓ صحابی ہیں ابان بن سعید ؓ ابھی اسلام نہیں لائے تھے اور اسی حالت...
حدیث حاشیہ:
ابن قوقل ؓ صحابی ہیں ابان بن سعید ؓ ابھی اسلام نہیں لائے تھے اور اسی حالت میں انہوں نے ابن قوقل ؓ کو شہید کیا تھا۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ کا اشارہ اس واقعہ کی طرف تھا مگر ابان بن سعیدؓ کو ان کی یہ بات پسند نہیں آئی اور ان کی ذات پر یہ نکتہ چینی کی۔
(غفراللہ لھم أجمعین)
وبر ایک جانور بلی کے برابر ہوتا ہے۔
ضان اس پہاڑ کا نام ہے جو حضرت ابو ہریرہ ؓ کے ملک دوس میں تھا بعض نسخوں میں لفظ فلم یقسم لھم کے آگے یہ الفاظ اور ہیں قال ابو عبداللہ الضال السدر یعنی امام بخاری نے کہا ضال جنگلی بیری کو کہتے ہیں۔
یہ تفسیر اسی نسخہ کی بناءپر ہے جن میں بجائے راس ضان کے راس ضال ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4238