مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان طعنہ کرنے والوں کا سردار عیاش بن ابی ربیعہ تھا وہ کہنے لگا آنحضرت ﷺ نے...
حدیث حاشیہ:
ان طعنہ کرنے والوں کا سردار عیاش بن ابی ربیعہ تھا وہ کہنے لگا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لڑکے کو مہاجرین کا افسر بنا دیا ہے۔
اس پر دوسرے لوگ بھی گفتگو کرنے لگے۔
یہ خبر حضرت عمرؓ کو پہنچی۔
انہوں نے ان لوگوں کا رد کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی۔
آپ بہت خفا ہوئے اور یہ خطبہ مذکورہ سنایا۔
اسی کو جیش اسامہ کہتے ہیں۔
مرض الموت میں آپ نے وصیت فرمائی کہ اسامہ کا لشکر روانہ کر دینا۔
اسامہ ؓ کے سردارمقرر کرنے میں یہ مصلحت تھی کہ ان کے والد ان کافروں کے ہاتھوں سے مارے گئے تھے۔
اسامہ کی دلجوئی کے علاوہ یہ بھی خیال تھا کہ وہ اپنے والد کی شہادت یاد کرکے ان کافروں سے دل کھول کرلڑیں گے۔
اس حدیث سے یہ بھی نکلتا ہے کہ افضل کے ہوتے ہوئے مفضول کی سرداری جائز ہے۔
کیو نکہ ابو بکر اور عمر ؓ یقینا اسامہ ؓ سے افضل تھے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4250