🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اے دو پروں والے کے بےٹے ! تجھ پر سلام ہو حضرت جعفر ؓ کے بیٹے کا...
حدیث حاشیہ:
اے دو پروں والے کے بےٹے! تجھ پر سلام ہو حضرت جعفر ؓ کے بیٹے کا نام عبداللہ تھا۔
حافظ ابن حجر فرماتے ہیں فالمراد بالجناحین صفة ملکیة وقوة روحانیة أعطیھا جعفر یعنی سہیلی نے کہا کہ جناحین سے مراد وہ صفات ملکی وقوت روحانی ہے جو حضرت جعفر ؓ کو دی گئی۔
مگر وإذا لم یثبت خبر في بیان کیفیتھا فنؤمن بھا من غیر بحث عن حقیقتھا (فتح الباری)
یعنی جب ان پروں کی کیفیت کے بارے میں کوئی خبر ثابت نہیں تو ہم ان کی حقیقت کی بحث میں نہیں پڑتے بلکہ جیسا حدیث میں وارد ہوا اس پر ایمان لاتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4264