مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کلمہ پڑھنے کے باوجود اسے قتل کرنا حضرت اسامہ ؓ کاکام تھا جس پر آنحضرت ﷺ کو...
حدیث حاشیہ:
کلمہ پڑھنے کے باوجود اسے قتل کرنا حضرت اسامہ ؓ کاکام تھا جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی رنج ہوا اور آپ نے بار بار یہ جملہ دہرا کر خفگی کا اظہار فرمایا۔
اسامہ ؓ کے دل میں تمنا پیدا ہوئی کہ کاش میں آج سے پہلے مسلمان نہ ہوتا اور مجھ سے یہ غلطی سرزد نہ ہوتی اور آج جب اسلام لاتا تو میرے پچھلے سارے گناہ معاف ہو چکے ہوتے۔
کیونکہ اسلام کفر کی زندگی کے تمام گناہوں کو معاف کرادیتا ہے۔
اسی لیے کسی کلمہ گو کی تکفیر کرنا وہ بد ترین حرکت ہے۔
جس نے مسلمانوں کی ملی طاقت کو پاش پاش کر کے رکھ دیا ہے۔
مزید افسوس ان علماءپر ہے جو ذراذرا سی باتوں پر تیر تکفیر چلاتے رہتے ہیں۔
ایسے علماءکو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ کلمہ پڑھنے والوں کو کافر بنابناکر خدا کو کیا منہ دکھلائیں گے۔
ہاں اگر کوئی کلمہ گو افعال کفر کا ارتکاب کرے اور توبہ نہ کرے تو ان افعال کفریہ میں اس کی طرف لفظ کفر کی نسبت کی جاسکتی ہے۔
جو”کفر دون کفر“ کے تحت ہے۔
بہر حال افراط تفریط سے بچنا لازم ہے۔
''لانکفر أهل القبلة'' جملہ مسالک اہل سنت کا متفقہ اصول ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4269