مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں مر الظہران ایک مقام کا نام ہے مکہ سے ایک منزل کی دوری پرواقع ہے۔...
حدیث حاشیہ:
روایت میں مر الظہران ایک مقام کا نام ہے مکہ سے ایک منزل کی دوری پرواقع ہے۔
اب اس کو وادی فاطمہ کہتے ہیں۔
عرفات میں حاجیوں کی عادت تھی کہ ہر ایک آگ سلگا تا۔
کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ ؓ کو الگ الگ جلانے کا حکم فرما یا۔
چنانچہ ہزاروں جگہ آ گ روشن کی گئی۔
روایت کے آ خر میں لفظ حبذا یوم الذمار کا ترجمہ بعضوں نے یوں کیا ہے۔
”وہ دن اچھا ہے جب تم کو مجھے بچانا چاہیے۔
“ کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سامنے سے گزرے تو ابو سفیان ؓ نے آپ کو قسم دے کر پوچھا کیا آپ نے اپنی قوم کے قتل کرنے کا حکم دیا ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں۔
ابو سفیان ؓ نے سعد بن عبادہ ؓ کا کہنا بیان کیا۔
آپ نے فرمایا نہیں آج تو رحمت اور کرم کا دن ہے۔
آج اللہ قریش کو عزت دے گا اور سعد ؓ سے جھنڈا لے کر ان کی بجائے قیس کو دیا۔
فتح مکہ کے دن علم نبوی مقام جحون میں گاڑا گیا تھا۔
کدآ بالمد اور کدا بالقصر دونوں مقاموں کے نام ہیں۔
پہلا مقام مکہ کے بالائی جانب میں ہے اور دوسرا نشیبی جانب میں۔
جب خالد بن ولید ؓ فوج کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے تو صفوان بن امیہ اور سہیل بن عمرو نے کچھ آدمیوں کے ساتھ مسلمانوں کا مقابلہ کیا۔
کافر12-13 مارے گئے اور مسلمان دو شہید ہوئے۔
روایت میں مذکور شدہ حضرت ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب ؓ ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچیرے بھائی ہوتے ہیں۔
یہ شاعر بھی تھے اور ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں انہوں نے ایک قصیدہ کہا تھا، جس کا جواب حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بڑے شاندار شعروں میں دیا تھا۔
فتح کے دن اسلام لانے کا ارادہ کر رہے تھے مگر پچھلے حالات یاد کر کے شرم کے مارے سر نہیں اٹھارہے تھے آخر حضرت علی ؓ نے کہا کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک کی طرف منہ کرکے وہ الفاظ کہہ دیجئے جو حضرت یوسف ؑ کے سامنے ان کے خطا کار بھائیوں نے کہے تھے۔
﴿ قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِنْ كُنَّا لَخَاطِئِينَ﴾ (یوسف: 91)
یعنی اللہ کی قسم! آپ کو اللہ نے ہمارے اوپر بڑی فضیلت بخشی اور ہم بلا شک خطا کار ہیں۔
آپ یہ الفاظ کہیں گے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ بھی جواب میں وہی ہوں گے جو حضرت یوسف ؑ کے تھے۔
﴿قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ﴾ (یوسف: 92)
اے بھائیو! آج کے دن تم پر کوئی ملامت نہیں ہے۔
اللہ تم کو بخشے وہ بہت بڑا رحم کرنے والا ہے۔
آخر مسلمان ہوئے اور اچھا پر خلوص اسلام لائے۔
آخر عمر میں حج کر رہے تھے جب حجام نے سر مونڈا تو سر میں ایک رسولی تھی اسے بھی کاٹ دیا یہی ان کی موت کا سبب ہوا۔
سنہ20 ھ میں وفات پائی۔
حضرت فاروق ؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4280