مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: خیف اس جگہ کو کہتے ہیں جو معمولی زمین سے اونچی اور پہاڑ سے کچھ نیچی ہو۔...
حدیث حاشیہ:
خیف اس جگہ کو کہتے ہیں جو معمولی زمین سے اونچی اور پہاڑ سے کچھ نیچی ہو۔
مسجد خیف اسی جگہ واقع ہے۔
کسی وقت کفار مکہ نے اسلام دشمنی پر یہیں قسم کھائی تھی۔
اللہ نے ان کا غرور خاک میں ملا یا اور اسلام کو عظمت عطا فرمائی، قریش نے قسمیں کھائی تھیں کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے پورے خاندان بنو ہاشم اور بنو مطلب کو مکہ سے نکال کر ہی دم لیں گے آخر وہ دن آیا کہ وہ خود ہی نیست ونابود ہو گئے اور اسلام کا جھنڈا مکہ پر لہرایا۔
سچ ہے ﴿ وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ (بني إسرائیل: 81)
مسلمان اگر آ ج بھی سچے مسلمان بن جائیں تو نصرت خدا وندی ان کی مدد کے لیے حاضر ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4284