🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن خطل اسلام سے پھر کر مرتد ہو گیا تھا۔ ایک آدمی کا قاتل بھی تھا اور...
حدیث حاشیہ:
ابن خطل اسلام سے پھر کر مرتد ہو گیا تھا۔
ایک آدمی کا قاتل بھی تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کے گیت گایا کرتا تھا۔
چنانچہ اس موقع پر وہ کعبہ کے پردوں سے باہر نکالا گیا اور زمزم اور مقام ابراہیم کے درمیان اس کی گردن ماری گئی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ کے لیے اس طرح کر نے سے منع فرمایا کہ اب قریش کا آدمی اس طرح بے بس کرکے نہ مارا جائے۔
خود لو ہے کا کن ٹوپ جسے جنگ میں سر کی حفاظت کے لیے اوڑھ لیا جاتا تھا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4286