🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے کہ آپ نے کعبہ کے اندر نماز نہیں پڑھی لیکن...
حدیث حاشیہ:
ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے کہ آپ نے کعبہ کے اندر نماز نہیں پڑھی لیکن بلال ؓ کی روایت میں نماز پڑھنے کاذکر ہے اور یہی صحیح ہے ممکن ہے کہ ابن عباس ؓ باہر ہوں ان کو آپ کے نماز پڑھنے کا علم نہ ہو اہو آپ نے فراغت کے بعد کعبے کی کنجی پھر عثمان ؓ کے حوالہ کردی اور فرمایا کہ یہ ہمیشہ تیرے ہی خاندان میں رہے گی۔
یہ میں نے تجھ کو نہیں دی بلکہ اللہ تعالی نے دی ہے اور جو کوئی ظالم ہوگا وہ یہ کنجی تجھ سے چھینے گا۔
آج تک یہ کنجی اسی خاندان شیبی کے اندر محفوظ ہے کعبہ شریف جب بھی کھولا جاتا ہے وہی لوگ آکر کھولتے ہیں۔
صدق رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم۔
سنہ 1952ءکے حج میں میں کعبہ شریف میں داخل ہوا تھا اور دروازہ پر شیبی خاندان کے بزرگ کو میں نے دیکھا تھا جو بہت ہی سفید ریش بزرگ تھے، غفراللہ له۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4289