مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی تو پاک ہے اے خدا! ہمارے مالک تیری تعریف کرتے ہیں ہم یا اللہ مجھ کو...
حدیث حاشیہ:
یعنی تو پاک ہے اے خدا! ہمارے مالک تیری تعریف کرتے ہیں ہم یا اللہ مجھ کو بخش دے۔
حدیث سے نکلا کہ رکوع یا سجدے میں دعا کرنا منع نہیں ہے۔
اس حدیث کا تعلق باب سے یوں ہے کہ اس حدیث کے دوسرے طریق میں یوں مذکور ہے کہ جب آپ پر سورۃ اذا جاءنصر اللہ نازل ہوئی یعنی فتح مکہ کے بعد تو آپ ہر نماز میں رکوع اور سجدے میں یوں ہی فرمانے لگے۔
اس سورت میں اللہ نے یہ حکم دیا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ (النصر: 3)
پس سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي اسی کی تعلیم ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل یہی تھا کہ آپ رکوع اور سجدے میں بکثرت اس کو پڑھا کرتے تھے۔
لہذا اور دعاؤں پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔
ضمنی طور پر اس میں بھی فتح مکہ کا ذکر ہے اور باب میں یہی مطا بقت ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4293