مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں صاف مذکور ہے کہ آنحضرت ﷺ نے بحالت سفر انیس دن کے قیام میں نماز...
حدیث حاشیہ:
روایت میں صاف مذکور ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت سفر انیس دن کے قیام میں نماز قصر ادا کی تھی اہلحدیث کا یہی مسلک ہے۔
فتح مکہ کی تفصیلات لکھتے ہوئے علامہ ابن قیم ؒ فرماتے ہیں کہ فتح مکہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امن عام کا اعلان فرمادیا مگر نو آدمی ایسے تھے جن کے قتل کا حکم صادر فرمایا۔
اگرچہ وہ کعبہ کے پردوں میں چھپے ہوئے پائے جائیں۔
وہ یہ تھے عبداللہ بن سعد بن ابی سرح عکرمہ بن ابی جہل عبد العزی بن خطل حارث بن نفیل مقیس بن صابہ ہبار بن اسود اور ابن خطل کی دو لونڈیاں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کے گیت گایا کرتی تھیں اور سارہ نامی ایک (بعض کے نزدیک)
بنی عبد المطلب کی لونڈی۔
قیام امن کے لیے ان فسادیوں کا خاتمہ ضروری تھا۔
جب ان لوگوں نے یہ خبر سنی تو عکرمہ بن ابی جہل سنتے ہی فرار ہو گیا مگر اس کی عورت نے اس کے لیے امن طلب کیا اور آپ نے امن دے دیا وہ مسلمان ہو گیا بعد میں ان کا اسلام بہت بہتر ثابت ہوا۔
جنگ یرموک میں سنہ 13ھ میں بعمر62 سال شہید ہوئے۔
باقی ان میں صرف ابن خطل حارث مقیس اور حارث کی دو لونڈیاں قتل کی گئیں باقی اسلام قبول کر کے بچ گئے۔
ان ہی ایام فتح میں حضرت خالد بن ولید ؓ نے عزی بت کا خاتمہ کیا تھا جس میں ایک عورت (چڑیل قسم کی)
نکلی اور اسے بھی قتل کیا۔
عزی قریش اور بنو کنانہ کا سب سے بڑا بت تھا۔
حضرت عمرو بن عاص ؓ نے سواع نامی بت کو ختم کیا اور سعد بن زید اشہلی ؓ کے ہاتھوں منات بت کو ختم کرایا گیا۔
اس میں بھی ایک چڑیل نکلی تھی جو قتل کردی گئی۔
(مختصترزاد المعاد)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4298