🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام احمد کی روایت میں ہے کہ اس عورت نے خود آنحضرت ﷺ سے عرض کیا تھا...
حدیث حاشیہ:
امام احمد کی روایت میں ہے کہ اس عورت نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیا میری توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا آج تو تو ایسی ہے جیسے اس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئی تھی۔
حدود اسلامی کا پس منظر ہی یہ ہے ان کے قائم ہونے کے بعد مجرم گناہ سے بالکل پاک صاف ہو کر مقبول الہی ہو جاتا ہے اور حدود کے قائم ہونے سے جرائم کا سد باب بھی ہو جاتا ہے۔
جیسا کہ مملکت سعودیہ أیدھا اللہ بنصرہ میں موجود ہے، جہاں حدود شرعی قائم ہوتے ہیں۔
اس لیے جرائم بہت کم پائے جاتے ہیں۔
آیت شریفہ ﴿وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ﴾ (البقرة: 179)
میں اسی طرف اشارہ ہے۔
روایت میں جس عورت کا مقدمہ مذکور ہے اس کا نام فاطمہ مخزومیہ تھا، بعد میں بنو سلیم کے ایک شخص سے اس نے شادی بھی کر لی تھی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4304