🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
867۔ اردو حاشیہ : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہ کہنا ”ہمیں حکم دیا گیا۔“ یا ’’ہمیں روک...
867۔ اردو حاشیہ:
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہ کہنا ”ہمیں حکم دیا گیا۔“ یا ”ہمیں روک دیا گیا“ یہ سب مرفوع احادیث کے معنی میں آتے ہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی نہ تھا جو انہیں ایسی ہدایات دیتا۔
➊ رکوع میں تطبیق یعنی گھٹنوں کے درمیان ہاتھ دے کر کھڑے ہونا منسوخ عمل ہے، صرف حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ چند ایک صحابہ ہی اس پر عمل کرتے رہے تھے، جیسے کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 867