مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مجاہد تابعی ہیں تو یہ حدیث مرسل ہوئی مگرا مام بخاری ؒ نے اس کو کتاب الحدود...
حدیث حاشیہ:
مجاہد تابعی ہیں تو یہ حدیث مرسل ہوئی مگرا مام بخاری ؒ نے اس کو کتاب الحدود کتاب جہاد میں وصل کیا ہے۔
مجاہد سے، انہوں نے طاؤس سے، انہوں نے ابن عباس ؓ سے۔
صداقت محمدی اس سے ظاہر ہے کہ مکۃ المکرمہ آج بھی حرم ہے اور قیامت تک حرمت والا رہے گا۔
آ ج تک کسی غیر مسلم حکومت کا وہاں قیام نہیں ہوا اور نہ قیامت تک ہوسکے گا۔
حکومت سعودیہ نے بھی اس مقدس شہر کی حرمت و عزت کابہت کچھ تحفظ کیا ہے۔
اللہ تعالی اس حکومت کو قائم ودائم رکھے۔
آمین۔
حضرت علامہ ابن قیم ؒ نے فتح مکہ کوفتح اعظم سے تعبیر کرتے ہوے لکھا ہے فصل في الفتح الأعظم الذي أعز اللہ به دینه ورسوله و جندہ وحرمه الأمین واستنقذ به بلدہ وبیته الذي جعله ھدی للعالمین من أیدي الکفار والمشرکین وھو الفتح الذي استبشربه أھل السماءوضربت أطناب عزة علی مناکب الجوزاء ودخل الناس به في دین اللہ أفواج وأشرق به وجه الأرض ضیاءوابتھاجا (زاد المعاد)
یعنی اللہ تبارک و تعالی نے فتح مکہ سے اپنے دین کو اپنے رسول کو اپنی فوج کو اپنے امن والے شہر کو بہت بہت عزت فرمائی اور شہر مکہ اور خانہ کعبہ کوجو سارے جہانوں کے لیے ذریعہ ہدایت ہے اس کو کفار اور مشرکین کے ہاتھوں سے آزادی نصیب کی۔
یہ وہ فتح ہے جس کی خوشی آسمانی مخلوق نے منائی اور جس کی عزت کے جھنڈے جوزہ ستارے پر لہرائے اور لوگ جوق در جوق جس کی وجہ سے اللہ کے دین میں داخل ہوگئے جس کی برکت سے ساری زمین منور ہوکر روشنی اور مسرت سے بھر پور ہو گئی۔
غزوئہ فتح مکہ کا ذکر مزید تفصیل کے ساتھ یوں ہے۔
غزوات نبوی کے سلسے میں فتح مکہ کا کارنامہ (گو صحیح معنی میں غزوہ وہ بھی نہیں)
کہنا چاہئے کہ سب سے بڑا کا رنامہ ہے اور لڑائیاں چھوٹی بڑی جتنی بھی ہوئی سب کا مرکزی نقطہ یہی تھا۔
صلح حدیبیہ کا زمانہ فتح مکہ سے کوئی دوسال قبل کا ہے۔
قرآن مجید نے پیش خبری اسی وقت تعین کے ساتھ کردی تھی ﴿اناَّ فَتَحنَا لَکَ فَتحًا مُّبِینَا﴾ (الفتح: 1)
”ہم نے اے پیغمبر! آپ کو ایک فتح دے دی کھلی ہوئی“ فتح سے آیت میں گو اشارہ قریب صلح حدیبیہ کی جانب ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ اشارہ بعید فتح مکہ کی جانب ہے۔
عرب اب جوق در جوق ایمان لارہے تھے اور قبیلے پر قبیلے اسلام میں داخل ہوتے جا رہے تھے۔
فتح مکہ چیز ہی ایسی تھی۔
قرآن مجید نے اس کی اپنی زبان بلیغ میں یوں نقشہ کشی کی ہے۔
﴿إذا جَائَ نَصرُ اللّہِ وَالفَتحُ وَرَایتَ النَّاسَ یَدخُلُونَ فِی دِینِ اللّہِ افوَاجَا﴾ (النصر: 1-2)
جب آگئی اللہ کی مدد اور فتح مکہ اور آپ نے لوگوں کو دیکھ لیا کہ لوگ فوج کی فوج اللہ کے دین میں داخل ہورہے ہیں اور خیر یہ صورت تو فتح مکہ کے بعد واقع ہوئی خود فتح اس طرح حاصل ہوئی کہ گو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ دس ہزار صحابیوں کا لشکرتھا اور عرب کے بڑے بڑے پر قوت قبیلے اپنے الگ الگ جیش بناتے ہوئے اور اپنے اپنے پرچم اڑاتے ہوئے جلو میں تھے لیکن خونریزی دشمن کے اس شہر بلکہ دار الحکومت میں برائے نام ہی ہونے پائی اور شہر پر قبضہ بغیر خون کی ندیاں بہے گویا چپ چپاتے ہوگیا۔
﴿وَهُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَكُمْ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا﴾ (الفتح: 24)
وہ اللہ وہی ہے جس نے روک دئے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے شہر مکہ میں بعد اس کے کہ تم کو اس نے ان پر فتح مند کردیا تھا۔
اس آ یت میں اشارہ جہاں بقول شار حین کے حدیبیہ کی طرف ہے وہیں بہ قول بعض دوسرے شارحین کے غیر خون پر فتح مکہ کی جانب ہے۔
فتح مکہ کا یہ عظیم الشان اور دنیا کی تاریخ کے لیے نادر اور یادگار واقعہ رمضان 8 مطابق جنوری 630 عیسوی میں پیش آیا۔
(قرآنی سیرت نبوی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4313