مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: غزوئہ حنین کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل ہیں۔ غزوئہ بدر کے بعد دوسرا غزوہ جس...
حدیث حاشیہ:
غزوئہ حنین کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل ہیں۔
غزوئہ بدر کے بعد دوسرا غزوہ جس کا تذکرہ اشارۃً نہیں بلکہ نام کی صراحت کے ساتھ قرآن مجید میں آیا ہے وہ غزوئہ حنین ہے۔
حنین ایک وادی کا نام ہے جو شہر طائف سے 30-40 میل شمال ومشرق میں جبل اوطاس میں واقع ہے۔
یہ عرب کا مشہور جنگجو و جنگ باز قبیلہ ہوازن کا مسکن تھا اور اس قبیلہ کی ملکئہ تیر اندازی کی شہرت دوردور تھی۔
انہوں نے فتح مکہ کی خبر پا کر دل میں کہا کہ جب قریش مقابلہ میں نہ ٹھہر سکے تو اب ہما ری بھی خیر نہیں اور خود ہی جنگ و قتال کا سامان شروع کر دیا اور چاہا کہ مسلمانوں پر جو ابھی مکہ ہی میں یکجا تھے، یک بیک آپڑیں اور اس منصوبہ میں ایک دوسرا پر قوت اور جنگجو قبیلہ بنی ثقیف بھی ان کا شریک ہو گیا اور ہوازن اور ثقیف کے اتحاد نے دشمن کی جنگی قوت کوبہت ہی بڑھا دیا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کی معتبر خبر مل گئی تو ایک اچھے جنرل کی طرح آپ خود ہی پیش قدمی کر کے باہر نکل آئے اور مقام حنین پر غنیم کے سامنے صف آرائی کر لی۔
آپ کے لشکر کی تعداد بارہ ہزار تھی۔
ان میں دس ہزار تو وہی فدائی جو مدینہ سے ہم رکاب آئے تھے۔
دو ہزار آدمی مکہ کے بھی شامل ہوگئے مگر ان میں سب مسلمان نہ تھے کچھ تو ابھی بہ دستور مشرک ہی تھے اور کچھ نو مسلم کے بجائے، نیم مسلم تھے۔
بہر حال مجاہدین کی اس جمیعت کثیر پر مسلمانوں کو ناز ہو چلا کہ جب ہم تعداد قلیل میں رہ کر برابر فتح پاتے آئے تو اب کی تعداد اتنی بڑی ہے، اب فتح میں کیا شبہ ہوسکتا ہے۔
لیکن جب جنگ شروع ہوئی تو اس کے بعض دور اسلامی لشکر پر بہت ہی سخت گذرے اور مسلمانوں کا اپنی کثرت تعداد پر فخر کرنا ذرا بھی ان کے کام نہ آیا۔
ایک موقع ایسا بھی پیش آیا کہ اسلامی فوج کو ایک تنگ نشیبی وادی میں اترنا پڑا اور دشمن نے اپنی کمین گاہ سے یک بیک ان پر تیروں کی بارش شروع کردی۔
خیر پھر غیبی امداد کا نزول ہوااور آخری فتح مسلمانوں ہی کے حصے میں رہی۔
قرآن مجید نے اس سارے نشیب و فراز کی نقشہ کشی اپنے الفاظ میں کر دی ہے۔
﴿لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُدْبِرِينَ (25)
ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنْزَلَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَذَلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِينَ﴾ (التوبة: 25)
اللہ نے یقینا بہت سارے موقعوں پر تمہاری نصرت کی ہے اور حنین کے دن بھی جب کہ تم کو اپنی کثرت تعداد پر غرور ہوگیا تھا تو وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور تم پر زمین باوجود اپنی فراخی کے تنگی کرنے لگی پھر تم پیٹھ دے کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
اس کے بعد اللہ نے اپنی طرف سے اپنے رسول اور مومنین پر تسلی نازل فرمائی اور اس نے ایسے لشکر اتارے جنہیں تم دیکھ نہ سکے اور اللہ نے کافروں کو عذاب میں پکڑا۔
یہی بدلہ ہے کافروں کے لیے۔
غزوئہ حنین کا زمانہ شوال سنہ 8ھ مطابق جنوری سنہ663ء کا ہے۔
(قرآنی سیرت نبوی)
حدیث ہذا -----کے ذیل علامہ قسطلانی لکھتے ہیں۔
قال الحافظ أبو عبد الله الحميدي الأندلسي:
سمعت بعض أهل العلم يقول عند ذكر هذا الحديث:
لو لم يكن من فضيلة الصديق -رضي الله عنه- إلا هذا فإنه يثاقب علمه وشدة صرامته وقوّة إنصافه وصحة توفيقه وصدق تحقيقه بادر إلى القول الحق فزجر وأفتى وحكم وأمضى، وأخبر في الشريعة عنه -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بحضرته وبين يديه بما صدّقه فيه وأجراه على قوله، وهذا من خصائصه الكبرى إلى ما لا يحصى من فضائله الأخرى.(قسطلانی)
یعنی حافظ ابو عبداللہ حمیدی اندلسی نے کہا کہ میں نے اس حدیث کے ذکر میں بعض اہل علم سے سنا کہ اگر حضرت صدیق اکبر ؓ کے فضائل میں اور کوئی حدیث نہ ہوتی صرف یہی ہوتی تو بھی ان کے فضائل کے لیے یہی کافی تھی جس سے ان کا علم ان کی پختگی قوت انصاف اور عمدہ توفیق اور تحقیق حق وغیرہ اوصاف حمیدہ ظاہر ہیں۔
انہوں نے حق بات کہنے میں کس قدر دلیری سے کام لیا اور فتوی دینے کے ساتھ غلط گوکوڈانٹا اور سب سے بڑی خوبی یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دربارعالی میں آواز حق کو بلند کیا، جس کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تصدیق فرمائی اور ہو بہواسے جاری فرما دیا۔
یہ امور حضرت ابوبکر ؓ کے خصائص میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
اللہ تعالی حضرت صدیق اکبر ؓ کی روح پر بے شمار سلام اور رحمت نازل فرمائے۔
آمین (راز)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4322