مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت انس ؓ کا اشارہ غالباً سردار انصار حضرت عبادہ بن صامت ؓ کی طرف ہے، جنہوں...
حدیث حاشیہ:
حضرت انس ؓ کا اشارہ غالباً سردار انصار حضرت عبادہ بن صامت ؓ کی طرف ہے، جنہوں نے وفات نبوی کے بعد منا أمیر ومنکم أمیر کی آواز اٹھائی تھی مگر جمہور انصار نے اس سے موافقت نہیں کی اور خلفائے قریش کو تسلیم کر لیا۔
رضي اللہ عنهم ورضو اعنه۔
سند میں حضرت ہشام بن عروہ کا نام آیا ہے۔
یہ مدینہ کے مشہور تابعین میں سے ہیں جن کا شمار اکابر علماء میں ہوتا ہے۔
سنہ61ھ میں پیدا ہوئے اور سنہ146ھ میں بمقام بغداد انتقال ہوا۔
امام زہری بھی مدینہ کے مشہور جلیل القدر تابعی ہیں۔
زہری بن کلاب کی طرف منسوب ہیں کنیت ابو بکر نام محمد بن عبد اللہ بن شہاب ہے، وقت کے بہت بڑے عالم باللہ تھے۔
ماہ رمضان سنہ124ھ میں وفات پائی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4331