🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
870۔ اردو حاشیہ : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ علامہ ابن الصلاح وغیرہ نے «وبحمده»...
870۔ اردو حاشیہ:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ علامہ ابن الصلاح وغیرہ نے «وبحمده» کے اضافے کا انکار کیا ہے۔ مگر متعدد اسانید کی بنا پر اسے تقویت مل جاتی ہے۔ اور یہ انکار قابل توجہ نہیں رہتا۔ امام احمد رحمہ اللہ سے اس کے متعلق پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: میں «وبحمده» کے لفظ نہیں کہتا۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [نيل الاوطار، باب الذكر فى الركوع والسجود۔ 274/2]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 870