مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی ؓ کا یہ سفر یمن میں دعوت اسلام کے لیے تھا۔...
حدیث حاشیہ:
حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی ؓ کا یہ سفر یمن میں دعوت اسلام کے لیے تھا۔
ذو الخلصہ کے ڈھانے کا سفر دوسرا ہے۔
راستہ میں ذوعمروآپ کو ملا اور اس نے وفات نبو ی کی خبر سنائی جس پر تین دن گزرچکے تھے۔
ذوعمرو کو یہ خبر کسی ذریعہ سے مل چکی ہو گی۔
دیوبندی تر جمہ بخاری میں یہاں وفات نبوی پر تین سال گزرنے کا ذکر لکھا گیا ہے۔
جو عقلاً بھی بالکل غلط ہے۔
اس لیے کہ تین سال تو خلافت صدیقی کی مدت بھی نہیں ہے۔
حضرت مولانا وحید الزماں نے تین دن کا ترجمہ کیا ہے، وہی ہم نے نقل کیا ہے اور یہی صحیح ہے۔
ذوعمرو کی آخری نصیحت جو یہاں مذکور ہے وہ با لکل ٹھیک ثابت ہوئی۔
خلفائے راشدین کے زمانے تک خلافت مسلمانوں کے مشورے اور صلاح سے ہوتی رہی۔
اس دور کے بعد کسری اور قیصر کی طرح لوگ طاقت کے بل پر بادشاہ بننے لگے اور مسلمانوں کا شیرازہ منتشر ہوگیا۔
حضرت امیر معاویہ ؓ نے جب خلافت یزید کا اعلان کیاتو کئی بابصیرت مسلمانوں نے صاف کہہ دیا تھا کہ آپ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر اب کسری اور قیصر کی سنت کو زندہ کر رہے ہیں۔
بہر حال اسلامی خلافت کی بنیاد ﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ﴾ پر ہے جس کو ترقی دے کر آج کی جمہوریت لائی گئی ہے۔
اگرچہ اس میں بہت سی خرابیاں ہیں، تاہم شوری کی ایک ادنی جھلک ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4359