🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ واقعہ سنہ 9ھ کا ہے 10 ھ میں تو حجۃ الوداع ہوا۔ حضرت ابو بکر صدیق...
حدیث حاشیہ:
یہ واقعہ سنہ 9ھ کا ہے 10 ھ میں تو حجۃ الوداع ہوا۔
حضرت ابو بکر صدیق ؓ ماہ ذی القعدہ سنہ9ھ میں مدینہ سے نکلے تھے ان کے ساتھ تین سو اصحاب تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس اونٹ ان کے ساتھ بھیجے تھے۔
اس حج میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے یہ سرکاری اعلان فرمایا جو روایت میں مذکو ر ہے کہ آئندہ سال سے کعبہ مشرکین سے بالکل پاک ہوجائے گااور ننگ دھڑنگ ہوکر حج کرنے کی باطل رسم بھی ختم ہوجائے گی، جوعرصہ سے جاری تھی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4363