🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مسیلمہ کذاب کی جورو کا نام کیسہ بنت حارث بن کریز تھا۔ مسیلمہ کے قتل کے بعد...
حدیث حاشیہ:
مسیلمہ کذاب کی جورو کا نام کیسہ بنت حارث بن کریز تھا۔
مسیلمہ کے قتل کے بعد عبد اللہ بن عامر نے اس سے نکاح کر لیا تھا۔
اس کے پیٹ سے عبد اللہ بن عبد اللہ بن عامر پیدا ہوئے۔
راوی نے غلطی سے ایک عبد اللہ کا لفظ چھوڑ دیا لیکن ہم نے تر جمہ میں بڑھا دیا۔
بعض نسخوں میں یوں ہے کہ وہ عبد اللہ بن عامر کی اولاد کی ما ں تھی۔
مسیلمہ کذاب کو وحشی ؓ نے قتل کیا اور اسود عنسی کو یمن میں فیروز نے مارڈالا۔
اسود کے قتل کی خبر وحی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات سے ایک رات دن پہلے ہوگئی تھی جوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ ؓ کو سنادی تھی۔
بعد میں اس کے آدمیوں کے ذریعہ سے یہ خبر حضرت ابو بکر ؓ کی خلافت کے زمانے میں آئی۔
یہ اسود صنعاء میں ظاہر ہوا تھا اور نبوت کا دعوی کرکے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عامل مہاجر بن امیہ پر غالب آگیا تھا۔
بعضوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے باذان وہاں کا عامل تھا تو اسود نے اس کی جو رومرزبانہ سے نکاح کر لیا اور یمن کا حاکم بن بیٹھا۔
آ خر فیروز ایک روز رات میں نقب لگا کر اس کے گھر میں گھس گئے۔
دروازے پر ایک ہزار چوکیداروں کا پہرہ تھا۔
اس لیے نقب لگایا گیا۔
آخر فیروز نے اس کا سر کاٹ لیا اور باذان کی عورت کو مال و اسباب سمیت نکال لائے۔
اسی رات کو باذان کی عورت نے اس کو خوب شراب پلائی تھی اور وہ نشہ میں مدہوش تھا۔
اللہ نے اس طرح سے اسود عنسی کے فتنے کو ختم کرایا ﴿فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (الانعام: 45)
یہ ثابت بن قیس انصاری ؓ خزرجی ہیں۔
غزوہ احد اور بعد کے سب غزوات میں شریک ہوئے۔
انصار کے بڑے علماء میں سے تھے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطیب تھے۔
آپ نے ان کو جنت کی بشارت دی۔
سنہ12ھ میں یمامہ کی جنگ میں شہید ہوئے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4379