مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت ابو عبیدہ عامر بن عبد اللہ بن جراح ؓ فہری قریشی ہیں۔ عشرہ مبشرہ میں سے...
حدیث حاشیہ:
حضرت ابو عبیدہ عامر بن عبد اللہ بن جراح ؓ فہری قریشی ہیں۔
عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور اس امت کے امین کہلاتے ہیں۔
حضرت عثمان بن مظعون ؓ کے ساتھ اسلام لائے۔
حبشہ کی طرف دوسری مرتبہ ہجرت کی۔
تمام غزوات میں حاضر رہے۔
جنگ احد میں انہوں نے خود کی ان دوکڑیوں کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک میں گھس گئی تھیں کھینچا تھا جن کی وجہ سے آپ کے آگے کے دو دانت شہید ہوگئے تھے۔
یہ لمبے قدوالے خوبصورت چہرے والے تھے۔
طاعون عمواس میں 18ھ میں بمقام اردن انتقال ہوا اور بیسا ن میں دفن ہوئے۔
عمر اٹھاون سال کی تھی۔
ان کا نسب نامہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فہر بن مالک پر مل جاتا ہے، رضي اللہ عنه و أرضاہ، آمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4381