🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوایہ کہ مشرک کمبخت حرام مہینوں کو اپنے مطلب سے پیچھے ڈال دیتے۔ محرم میں لڑنا حرام...
حدیث حاشیہ:
ہوایہ کہ مشرک کمبخت حرام مہینوں کو اپنے مطلب سے پیچھے ڈال دیتے۔
محرم میں لڑنا حرام تھامگر ان کو اگر اس ماہ میں لڑنا ہوتا تو محرم کو صفر بنادیتے اور صفر کومحرم قرار دے دیتے۔
اسی طرح مدتوں سے وہ اپنے اغراض کے تحت مہینوں کو الٹ پھیر کرتے چلے آرہے تھے۔
اتفاق سے جس سال آپ نے حجۃ الوداع کیاتو ذی الحجہ کا ٹھیک مہینہ پڑا جو واقعی حساب سے ہونا چاہئےے تھا۔
اس وقت آپ نے یہ حدیث فرمائی۔
مطلب آپ کا یہ تھا کہ اب آئندہ غلط حساب نہ ہونا چاہئے اور مہینوں کا شمار بالکل ٹھیک گنتی کے موافق ہونا چاہئے۔
ماہ رجب کو قبیلہ مضر کی طرف اس لیے منسوب کیاکہ قبیلہ مضر والے اور عربوں سے زیادہ ماہ رجب کی تعظیم کرتے، اس میں لڑائی بھڑائی کے لیے ہر گز تیار نہ ہوتے۔
اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سے اصولی احکام کا ابلاغ فرمایا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑنے جھگڑنے سے خاص طور پر منع فرمایا، مگر صدافسوس! کہ امت میں اختلاف پھر انشقاق وافتراق کا جو منظر دیکھا جارہا ہے۔
اس سے اندازہ لگايا جاسکتاہے کہ مسلمانوں نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری وصیت پر کہاں تک عمل درآمد کیا ہے۔
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے روایت میں حجۃ الوداع کا ذکر ہے۔
باب سے یہی وجہ مطابقت ہے۔
حضرت محمد بن سیرین تابعین میں بڑے زبردست عالم، فقیہ، محدث، متقی، باخدا بزرگ گزرے ہیں۔
اتنے نیک تھے کہ ان کو دیکھنے سے خدا یاد آجاتا تھا۔
موت کو بکثرت یاد فرماتے تھے۔
خواب کی تعبیر میں بھی امام فن تھے۔
77سال کی عمر پاکر110ھ میں انتقال فرمایا۔
رحمه اللہ تعالیٰ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4406