🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: سفر حج میں میقات پرپہنچنے کے بعد حاجی کو اختیار ہے کہ وہ تین قسم کی نیت...
حدیث حاشیہ:
سفر حج میں میقات پرپہنچنے کے بعد حاجی کو اختیار ہے کہ وہ تین قسم کی نیت میں سے چاہے جس نیت کے ساتھ احرام باندھے۔
حج تمتع کی نیت سے احرام باندھنا بہتر ہے۔
جس میں حاجی مکہ شریف پہنچ کر فورا ہی عمرہ کر کے احرام کھول دیتا ہے اور پھر آٹھویں ذی الحجہ کو از سر نو حج کا احرام باندھ کرمنیٰ کا سفر شرو ع کرتا ہے۔
اس احرام میں حاجی کے لیے ہر قسم کی سہولتیں ہیں۔
حج قران جس میں عمرہ پھر حج ایک ہی احرام سے کیا جاتا ہے اور خالی حج ہی کی نیت کر ناحج افراد کہلاتاہے۔
ہم سے عبد اللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، پھر یہی حدیث بیان کی۔
اس میں یوں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع (کے لیے ہم نکلے)
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، ہم سے امام مالک نے بیان کیا، اسی طرح جو پہلے مذکور ہوا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4408