🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کسریٰ نے صرف یہی گستاخی نہیں کی بلکہ اپنے گورنر باذان کو لکھا کہ وہ مدینہ جا...
حدیث حاشیہ:
کسریٰ نے صرف یہی گستاخی نہیں کی بلکہ اپنے گورنر باذان کو لکھا کہ وہ مدینہ جا کر اس نبی سے ملیں اگر وہ دعویٰ نبوت سے توبہ کرے تو بہتر ہے ورنہ اس کا سر اتار کر میرے پاس حاضر کریں۔
چنانچہ باذان مدینہ آیا اور اس نے کسریٰ کا یہ فرمان سنایا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم کو معلوم ہونا چاہئیے کہ آج رات کو میرے رب تعالیٰ نے اسے اس کے بیٹے شیرویہ کے ہاتھ سے قتل کرا دیا ہے اور اب تمہاری حکومت پارہ پارہ ہو نے والی ہے۔
یہ واقعہ 7ھ میں بماہ جمادی الاول ہوا۔
چھ ماہ تک شیرویہ فارس کا بادشاہ رہا۔
ایک دن خزانے میں اس کو ایک دوا کی شیشی ملی جس پر قوت باہ کی دوا لکھا ہوا تھا۔
اس نے اسے کھایا اور ہلاک ہو گیا۔
اس کے بعد کسریٰ کی پوتی پوران نامی قومی حاکم ہوئی جو شیرویہ کی بیٹی تھی جس کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ قوم کیسے فلاح پا سکتی ہے جس پر عورت حاکم ہو۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4424