🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نزع کی حالت میں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ آپ ﷺ کو سہارا دئیے ہوئے پس پشت بیٹھی...
حدیث حاشیہ:
نزع کی حالت میں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سہارا دئیے ہوئے پس پشت بیٹھی ہوئی تھیں۔
پانی کا پیالہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے رکھا ہوا تھا۔
آپ پیالہ میں ہاتھ ڈالتے اور چہرہ پر پھیر لیتے تھے۔
چہرہ مبارک کبھی سرخ ہوتا کبھی زور پڑجاتا، زبان مبارک سے فرما رہے تھے لا إله إلا الله إن للموت سکرات اتنے میں عبد الرحمن بن ابی بکر ؓ ہاتھ میں تازہ مسواک لئے ہوئے آگئے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک پر نظر ڈالی تو حضرت صدیقہ ؓ نے مسواک کو اپنے دانتوں سے نرم کرکے پیش کر دیا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کی پھر ہاتھ کو بلند فرمایا اور زبان اقدس سے فرمایا ''اللهم الرفیق الأعلیٰ'' اس وقت ہاتھ لٹک گیا اور پتلی اوپر کو اٹھ گئی۔
إنا لله و إنا إلیه راجعون۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4463