مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: باوجود یکہ اس لشکر میں بڑے بڑے مہاجرین جیسے ابو بکر اور عمر ؓ شریک تھے مگر...
حدیث حاشیہ:
باوجود یکہ اس لشکر میں بڑے بڑے مہاجرین جیسے ابو بکر اور عمر ؓ شریک تھے مگر آپ نے اسامہ ؓ کو سردار لشکر بنایا۔
اس سے یہ غرض تھی کہ ان کی دلجوئی ہو اور وہ اپنے والد زید بن حارثہ ؓ کے قاتلوں سے خوب دل کھول کر لڑیں۔
اس لشکر کی تیاری کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑا خیال تھا۔
مرض موت میں بھی کئی بار فرمایا کہ اسامہ ؓ کا لشکر روانہ کرو مگر اسامہ ؓ شہر سے باہرنکلے ہی تھے کہ آپ کی وفات ہوگئی اور اسامہ ؓ مع لشکر واپس آگئے۔
بعد میں حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے اپنی خلافت میں اس لشکر کو روانہ کیا اور اسامہ ؓ گئے۔
انہوں نے اپنے باپ کے قاتل کو قتل کیا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4469