🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی ان جہادوں میں آنحضرتﷺ بہ نفس نفیس تشریف لے گئے۔ جنگ ہویا نہ ہو۔ ابویعلیٰ کی...
حدیث حاشیہ:
یعنی ان جہادوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہ نفس نفیس تشریف لے گئے۔
جنگ ہویا نہ ہو۔
ابویعلیٰ کی روایت میں اکیس جہاد ایسے منقول ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ہیں۔
بعض نے کہا آپ ستائیس جہادوں میں خود تشریف لے گئے ہیں اور47 لشکر ایسے روانہ کئے ہیں جن میں خود شریک نہیں ہوئے، جن جہادوں میں جنگ ہوئی وہ نو ہیں۔
بدر، احد، مریسیع، خندق، بنی قریظہ، خیبر، فتح مکہ، حنین، اور طائف۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4471